20رکنی کونسل ایم ایم اے قیادت کا انتخاب کرے گی، فضل الرحمان

20رکنی کونسل ایم ایم اے قیادت کا انتخاب کرے گی، فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بتایا ہے کہ ایم ایم اے کے صدر سمیت تاحال مرکزی قیادت کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے 20رکنی مرکزی کونسل مرکزی قیادت کا انتخاب کرے گی جس کے لیے اجلاس جلد ہو گا منگل کو پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا کے استفسار پر مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اگرچہ مرکزی قیادت کے انتخاب کے بارے میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے تاہم باقاعدہ انتخاب مرکزی کونسل کی تشکیل کے بعد ہو گا مرکزی کونسل میں صدر سمیت ہر جماعت کے 14ارکان شامل ہوں گے کونسل کی تشکیل مکمل ہونے پر یہی متحدہ مجلس عمل کے انتخاب کا ایجنڈا جاری کرے گی یہی کونسل آئندہ کے لائحہ عمل کی منظوری، دستور اور دیگر معاملات کی توسیع کرے گی اور پھر صدر ایم ایم اے کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رجسٹریشن کے لیے درخواست دے دی جائے گی مرکزی قیادت کے انتخاب سے قبل ایم ایم اے کے مشاورتی اداروں کی تشکیل کا کام ہو رہا ہے ایم ایم کے ادارے اور ڈھانچہ بن جائے گا تو انتخاب بھی ہو جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -