معصوم زینب کے درندہ صفت قاتل کی گرفتاری قابل تحسین :منظور وٹو

معصوم زینب کے درندہ صفت قاتل کی گرفتاری قابل تحسین :منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے قصور میں زینب کے درندہ صفت قاتل کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاہے قاتل کو قصور کے چوراہے میں لٹکا کا سزائے موت دی جانی چاہیے تاکہ وہ نشان عبرت بنے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا زینب کے مجرم کی گرفتاری پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے جس طرح اس کیس میں پولیس نے کاوشیں کیں اسی طرح باقی معاملات میں بھی جانفشانی سے کام کرے تو دیگر جر ائم پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدل و انصاف اور پولیس کیلئے ایسا نظام وضع کرے جو سیاست سے بالاتر ہو ،پولیس میں بھرتیاں اور تقرریاں سیاسی بنیا د و ں پر نہ ہوں تو امن و امان قائم ہو سکتا ہے۔ حکومت ایسے واقعات کے انسداد کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -