ریلوے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کے تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان ریلویز نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے چار افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت جمال کو سنیئر مینجمنٹ کورس سے واپسی پر ڈپٹی چیف الیکٹریکل انچارج ، ضیائاللہ ڈاہری کو ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر ٹیکنیکل ، محمد فاروق کو ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئرمینٹیننس اور سرفراز قمر ڈاہا کو ڈپٹی چیف پرسانل آفیسرکوارڈ زریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور تعینات کیاگیاہے۔ ان تبادلوں کی باقاعدہ منظوری چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے دی۔

مزید : صفحہ آخر