ملک میں آئیں کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی موجود، ادارے مکمل بااختیار ہیں: مریم اورنگزیب

ملک میں آئیں کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی موجود، ادارے مکمل بااختیار ...

اسلام آباد(صباح نیوز)اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے اور ادارے مکمل طور پر بااختیار ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن بحال کردیا گیا ۔ایک بیان میں اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستانی قوم نے صبر وتحمل سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی پاکستان کے عزم کی کامیابی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران معیشت، بہتر نظم و نسق ، جمہوریت اور سکیورٹی کے استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور کامیابیوں کو اجاگر کرے گا۔وزیر مملکت بھی عالمی اقتصادی فورم میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گی ۔ ان میں صحافیوں سے بات چیت اور خواتین رہنماؤں کا عشائیہ ، صحت کے مستقبل کے پروگرام اور صحت مند دنیا کیلئے مل کر کام کرنے کے موضوع پر سیشن شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...