لٹیروں کا احتساب کئے بغیر انتخابی عمل کو شفاف نہیں بنایا جاسکتا: سراج الحق

لٹیروں کا احتساب کئے بغیر انتخابی عمل کو شفاف نہیں بنایا جاسکتا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بالادست طبقہ آئین اور عدلیہ کو زیر دست رکھنا چاہتا ہے۔یہ طبقہ عدالتوں کے وہی فیصلے قبول کرتا ہے جو ان کے حق میں ہوں۔قانون کا شکنجہ صرف عام آدمی کے لیے ہے۔جب تک آئین اور عدلیہ کو بالادست تسلیم نہیں کیاجاتا ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی۔ اقتدار پر قابض اشرافیہ نے ملکی وسائل کو شیر مادر سمجھ رکھا ہے۔وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے انتخابی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے۔ جماعت اسلامی ملک میں انتخاب اور احتساب ایک ساتھ چاہتی ہے۔ لٹیروں کا احتساب کیے بغیر انتخابی عمل کو شفاف نہیں بنایا جاسکتا۔ بھارت کی بدمعاشی روکنے کے لیے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے کشمیر کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں جن کا انہیں صلہ نہیں ملا۔سی پیک گلگت بلتستان سے گزررہا ہے مگر ان علاقوں کے عوام کو اس کے ثمرات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر مشتاق احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -