آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب کا خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب کا خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر قومی احتساب بیورونے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرنے کی اجازت ہیڈ کوارٹر سے حاصل کر لی ہے اور اگلے چند دنوں میں خواجہ سعد رفیق کے نام کے سمن جاری ہو جائیں گے ،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی طلب کیا جائے گا تاہم افسران کی طلبی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بعد کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -