بچہ نہیں ہوں جو استعفیٰ دے دوں، شیخ رشید مکر گئے

بچہ نہیں ہوں جو استعفیٰ دے دوں، شیخ رشید مکر گئے

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے عمران خان نے استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے، استعفیٰ دینا یا نہ دینا میرا ذاتی مسئلہ استعفیٰ دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 28جنوری کے بعد الیکشن نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیدنے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے تو میں راولپنڈی کی دو نشستوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑو ں گا، امریکی صدر ٹرمپ نے پلاننگ کے تحت ٹویٹ کی اصل مجرم حقانی نیٹ ورک نہیں بلکہ حسین حقانی ہے جیسے وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سات ، اٹھ دن تک استعفیٰ دینے سے منع کیا ہے عمران ہی کہنے پر دو دن کیلئے دبئی گیا تھا میرے جانے کے پیچھے طوفان کھڑا کیا گیا، کاش تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے مجھے ووٹ دیئے ہوتے تو آج کام آر پار کردیتا ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے 130اضلاع میں سے 30اضلاع میں مردم شماری ہوئی ہے جبکہ 100اضلاع ابھی رہتے ہیں اس سال الیکشن نہیں ہوسکتے البتہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں تو صورت حال مختلف ہوسکتی ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید فون پر بھی استعفیٰ دیں تو قبول کر لوں گا بچہ نہیں ہوں کہ میں استعفیٰ دے دوں ، ایل ایم جی کا کیس کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ناموس رسالت کے خلاف پارلیمنٹ میں سازش ہوئی ہے اس پارلیمنٹ پر میں 100بار لعنت بھیجتا ہوں ۔

مزید : صفحہ آخر