نیب نے بلایا تو شریفوں کو یاد آیا قومی احتساب بیوروزیادتی کررہا ہے: پیپلز پارٹی

نیب نے بلایا تو شریفوں کو یاد آیا قومی احتساب بیوروزیادتی کررہا ہے: پیپلز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے متحدہ اپوزیشن کوئی سیاسی اتحاد نہیں،طاہر القادری کیساتھ صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے تھے، کمیشن بنا لیں، لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تو میرا نام بدل لیں ورنہ شہباز شریف بدل لیں، شریف برادران اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں، میاں صاحب کو نیب نے بلایا تو یاد آیا نیب زیادتی کر رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمدکیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ملک عثمان اوردیگر بھی موجودتھے۔ قمر زمان کائرہ کا شریف برادران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہنا تھا عدالتیں شریف برادران کی مرضی کا انصاف کریں تو صحیح ورنہ غلط، لو ڈ شیڈ نگ جاری ہے، شہباز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں،اگر یقین نہیںآتاتو کمیشن بنالیں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے تو میرا نام بدل لیں وگرنہ شر یف اپنا نام بدل لیں۔ چوہدری منظور احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے ملزم کو پولیس مقابلے میں قتل نہ کیا جائے، نہ ہی کسی خود کشی کا رنگ دے کر ملزموں کو مارا جائے، جتنی بار ملزم نے بچیوں سے بد اخلاقی کی اور قتل کیا اتنی ہی بار ملزم کو سزائے موت دی جا ئے، اس ملزم کا مکمل ٹرائل کیا جائے ، اس کیس میں گرفتار باقی تمام ملزم رہا کئے جائیں، زینب کیس کے احتجاج میں مرنیوالوں کے لواحقین کو دیئے جانیوالے معاوضہ کو 30 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کیا جائے اور متاثرہ بچیوں کے والدین کو بھی معاوضہ دیا جائے۔ پہلا واقعہ جو جنو ر ی 2017 میں ہوا اور اس وقت بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق کارروائی کی جاتی تو اتنے واقعات نہ ہوتے۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -