مقررہ مدت سے ایک سیکنڈ بھی پہلے حکومت نہیں چھوڑیں گے ، انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں : وزیر اعظم عباسی

مقررہ مدت سے ایک سیکنڈ بھی پہلے حکومت نہیں چھوڑیں گے ، انتخابات کی گارنٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں اور ہم ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے کیونکہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں طے ہوچکاہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے لہٰذا انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں، ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔پاک امریکا تعلقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ 70 سالہ تعلقات ہیں، امریکا سے رابطے اب بھی جاری ہیں۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئندہ انتخابات کی مہم میں لیڈ کریں گے۔۔غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امداد روکی گئی تو دہشت گردوں سے لڑنے سے متعلق پاکستان کی صلاحیت متاثر ہوگی اور پھر ان دہشت گردوں سے امریکا کو لڑنا پڑے گا وزیراعظم نے کہا، 'ہم نے انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دی، اگر پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور اتحادی معاونت فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو اس سے دہشت گردی کیخلاف لڑنے کی ہماری صلاحیت کمزور ہوگی'۔ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا، 'امریکا کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ پھر جن دہشت گردوں سے ہم نہیں لڑیں گے، ان سے امریکا کو لڑنا پڑیگا'۔امریکی صدر کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں ٹوئٹر پر پاکستان کو دی گئی دھمکی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ 'صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ کا کوئی رسمی مطلب نہیں تاہم جس لہجہ میں بات کی گئی وہ ناقابل قبول ہے'۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 'دورہ امریکا کے دوران انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرم جوش پایا، وہ ایک ایسے شخص ہیں جن سے بات چیت کی جاسکتی ہے'۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن خیراتی اداروں پر امریکا نے پابندی لگائی ہے ان کا کنٹرول حکومت سنبھال لے گی۔دریں اثناوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستا ن ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا ‘ ٹیکسٹائل برآمد کیلئے پاکستان میں بے پناہ مواقع ہیں ‘ کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ وفد نے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کیلئے حکومت کے ایکسپورٹ پیکج کی تعریف کی۔ وفد نےً آئندہ 5 سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 40 ارب ڈالر سے زائد کرنے کا عزم کیا۔ منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وفد نے توانائی بحران پر قابو پانے میں حکومتی کوششوں کی تعریف کی ۔ وفد نے ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کیلئے حکومت کے ایکسپورٹ پیکج کی تعریف کی۔ وفد نے آئندہ 5 سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 40 ارب ڈالر سے زائد کرنے کا عزم کیا۔ وفد نے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کیلئے تجاویز دیں۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے تجاوبیز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے تمام فریقوں کی مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -