سینیٹ الیکشن کے شیڈول کی منظوری

سینیٹ الیکشن کے شیڈول کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ الیکشن پر چھائے بادل چھٹنے لگے،الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی منظوری دیدی۔سینیٹ الیکشن کا حتمی شیڈول 2 فروری کو جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کے 45 افسران کو سینیٹ الیکشن کیلئے2روزہ ٹریننگ دی جائے گی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹ الیکشن شیڈول منظوری دیدی ہے۔سینیٹ کے انتخابات کا حتمی شیڈول 2 فروری کو جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریٹرینگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کو ٹریننگ30 جنوری سے لیکر 1 فروری تک دی جائے گی۔

سینیٹ الیکشن

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...