ہاکی کے بین الاقوامی میچز کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کرینگے : قمر جاوید باجوہ

ہاکی کے بین الاقوامی میچز کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کرینگے : قمر جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہاکی کے بین الاقوامی میچز کے لئے پاک فوج بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی‘ آرمی چیف سے ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئرز اور پاکستانی ہاکی لیجنڈز نے ملاقات کی‘ صدر پی ایچ ایف نے کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئرز اور پاکستانی ہاکی لیجنڈز نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے عالمی پلیئرز کو پاکستان لانے پر ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی کے بین الاقوامی میچز کے لئے پاک فوج بھرپور سکیورٹی دے گی۔ صدر پی ایچ ایف نے کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -