زینب قتل کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائیگا:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

زینب قتل کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائیگا:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگار) کمسن زینب کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو آج صبح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا، اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مطالبہ پریقین دلاتے ہوئے کہا ہے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی اور ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہو ں نے اپنے احکامات میں کہا ہے کم سن زینب کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کو آج صبح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جا ئیگا۔

روزانہ سماعت

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...