زینب کے قاتل کی گرفتاری پر قصور پولیس کو اہالیان علاقہ کا خراج تحسین

زینب کے قاتل کی گرفتاری پر قصور پولیس کو اہالیان علاقہ کا خراج تحسین

قصور(بیورورپورٹ)انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی محمداکرم مغل ،جنرل سیکرٹری محمدآصف،بانی پریس کلب ڈاکٹر فضل رحیم، لالہ محمدصادق گجر،محمدرفیق میاں ایڈووکیٹ، کونسلر بلدیہ حاجی فیض مجید قادری، چوہدری طاہر محمود کمبوہ، حاجی محمدالیا س انصاری، چوہدری طارق حسین، حاجی ثناء اللہ دیگر سیاسی سماجی لوگوں نے 8معصوم بچیوں کے سفاک قاتل کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ان کی ٹیم کی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حاجی محمداکرم مغل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔جنرل سیکرٹری محمدآصف نے کہا کہ ملزم کی شناخت بہت ضروری ہے۔کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا، الحاج ڈاکٹر فضل رحیم نے کہا کہ اصل ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کے لوگوں نے بھی بردباری کا مظاہرہ کیا ۔ایک ملزم کی نشاندہی کے لیے ایک ہزار سے زائد لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا پولیس نے روائتی تفتیش بھی کی مگر آج اصل ملزم کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر تمام مشکلات ختم ہو گئیں ہیں آنے والی تمام تکالیف بھول گئیں ہیں۔پولیس نے جس طرح دن رات کام کیا وہ قابل تحسین ہے لالہ محمدصادق گجر نے کہا کہ احتجاج کا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں بلکہ انصاف لینا تھا جو مل گیا ہے محمدرفیق میاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا کونسلر بلدیہ حاجی فیض مجید قادری ،چوہدری طاہر محمود کمبوہ، حاجی محمدالیاس انصاری،چوہدری طارق حسین خاں،حاجی ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے وحشی درندوں کو آبادیوں سے باہر رکھنا چاہیے ۔پنجاب حکومت نے جس طرح سنجیدگی سے کام کیا ،افسران کو متحرک کیا،کام کی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تبدیل کرکے پنجاب بھر سے قابل افسران کو قصور میں تعینات کیا اس کا وش پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت،ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدسعید ،ایس ایچ او اے ڈویژن حاجی محمداشرف کی کاوشوں کو بھی پنجاب کے افسران کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خراج تحسین

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...