مجرموں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ،مریم نواز

مجرموں کو پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ،مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے زینب کے قاتل کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کے پاس بھی فارنزک لیب ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔یاد رہے کہ سات سالہ بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور معصوم بچی زینب کے والد محمد امین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...