پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی، صوبائی دارالحکومت میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی، صوبائی دارالحکومت میں ...

لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،کوئٹہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8اور کالام منفی 5 تک گرگیا،لاہور میں بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا،پچاس سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ ورز صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔لیسکو کے درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے پر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

بارش/سردی

مزید : صفحہ آخر