نواز شریف کی شہباز شریف کو شاباش

نواز شریف کی شہباز شریف کو شاباش

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے قصور کی 7 سالہ بچی زینب کے قاتل کو پکڑنے پر شہباز شریف کو شاباش دی ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاباش شہباز شریف ، شاباش پنجاب پولیس۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے قصور کی سات سالہ بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور معصوم بچی زینب کے والد محمد امین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

شاباش

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...