درندے کو پکڑ کر والدین اور قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا

درندے کو پکڑ کر والدین اور قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ نے زینب ان کے والدین اور قوم سے درندے کو پکڑنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اس کو نشان عبرت بنانے کے لیے حکومت قانون میں ترمیم کرانے میں گریز نہیں کرے گی اور نہ کوتاہی کا مظاہرہ کرے گی مگر لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو اس نیک کام میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم مجرم کو چوراہے میں پھانسی دینے کے لیے قانون سازی کرائیں گے مگر ہر موڑ پر حکومت کی ٹانگیں کھینچنے اور لاشوں پر سیاست کرنے والے عمران اور طاہر القادری ،آصف علی زرداری اور شیخ رشید سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ آئیں سب مل کر اپنی قوم کی بچیوں کی عزتیں اور زندگیاں محفوظ کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر نئی قانون سازی میں شامل ہوں۔
رانا محمد ارشد

مزید :

صفحہ اول -