بد اخلاقی روکنے کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں
سینئر اینکر اور تجزیہ کار پی جے میر نے کہا ہے کہ زینب سمیت ایسے تمام بچیاں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہوئے ہیں ان کے مستقل خاتمے کے لیے مجرموں کو چوراہوں میں پھانسیاں دی جائیں اور ان کی لاشیں مغرب تک چوراہوں میں لٹکائی جائے اور پھانسی گھاٹ بھی چوراہوں میں لگائے جائیں، وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزم پکڑنا بھی ضروری ہے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا بھی حکومت اور عدلیہ دونوں کی ذمہ داری ہے ایسے کیسز پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہونی چاہیے اور نہ ہی لاشوں پہ سیاست ۔پنجاب حکومت اور تمام اداروں کی زینب کیس میں کاوش لائق تحسین ہے مگر یہ ناکافی ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قوانین بنانا ہو ں گے۔
پی جے میر