زینب کے ملزم کو چوراہے پر پھانسی دی جائے

زینب کے ملزم کو چوراہے پر پھانسی دی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ زینب پوری قوم کی بیٹی ہے ایسے کیس کے مجرم درندوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے صرف گرفتاری ہی کامیابی نہیں بلکہ ایسے درندوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے جلد قانون سازی اصل کامیابی ہے، وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو چوراہے میں پھانسی دی جائے اور اس کے لیے قانون میں ترمیم ضروری ہے تو حکومت اس میں تاخیر نہ کرے اور اس نکتے پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک ہو جانا چاہیے تاکہ ایسے واقعات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکے۔
جاوید شیخ

مزید :

صفحہ اول -