نیب اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید سے نہ گھبرائے : رانا ثنا ء اللہ

نیب اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید سے نہ گھبرائے : رانا ثنا ء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کو دباؤ کا سامنا کر نا چاہیے ٗ اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید نہیں گھبرانا چاہیے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) پر تنقید سے متعلق سوال پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب جس طرح اپنے معاملات میڈیا پر جاری کرواتے ہیں اسی طرح دوسری جانب سے جو موقف میڈیا پر آئے تو اسے برداشت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب سے متعلق سازش کی جو بات کی ہے اس کی ایک وجہ نیب کا طریقے کار ہے جس پر اعتراض اٹھانے کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔ایک سوال پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ان کے اس بیان پر کہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچ رہے ہیں ’’سے نہیں‘‘ اس بات کا فیصلہ عوام ہی کو کرنے دیا جائے اور اگر عوام کو ہی یہ فیصلہ کرنے دیا جارہا ہوتا تو آج ہمارے حالات بہت بہتر ہوتے اور الیکشن ہی جمہوریت کا ایک مرحلہ ہے جس کے ذریعے عوام اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -