چیف جسٹس اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان آج ملاقات ہوگی

چیف جسٹس اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان آج ملاقات ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے درمیان آج ملاقات ہوگی،جس میںآئین کی حکمرانی اور عوامی خدمت و انصاف کی فراہمی کے اداروں کی مذید فعالیت کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے اراکین سینیٹ کو اعتمادمیں لے لیا ،ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ سینیٹ اجلاس کی گزشتہ ورز کارروائی کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ارکان کو بتایا کہ عوامی مسائل پر پارلیمینٹ کی طرف سے کردار ادا نہ کرنے کے بارے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان ان کی نظروں سے گزرا تو فوری طور پر چیف جسٹس کو عوامی مسائل پر سینیٹ کی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں سستے انصاف کی فراہمی کے معاملے پرسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ہول کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بارے میں آگاہ کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے موجودہ چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے توسط سے چیف جسٹس نے چیئرمین سینیٹ کو ملاقات کی دعوت دی۔ میاں رضا ربانی نے ارکان سینیٹ کو آگا ہ کیا کہ چیف جسٹس کی دعوت قبول کر لی گئی ہے اور میں آج دو بجے دوپہر چیف جسٹس آف پاکستان سے ملوں گا ۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -