پاکستان کو 100فیصد محفوظ بنانے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رہے گی : احسن اقبال

پاکستان کو 100فیصد محفوظ بنانے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری رہے گی : احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ملک میں امن کی قیمت شہداء نے اپنے خون سے ادا کی‘ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا تاہم موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی، ہم پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں تمام رنگ اسے خوبصورت بناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں جبکہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو اپنے حلف کی لاج رکھنا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جوانوں نے اس بات کا ثبوت دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی بیٹیاں بھی شانہ بشانہ شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کی بنیاد پر منافرت رکھنا تحریک پاکستان سے غداری ہے اس لئے پاکستان میں کسی مذہب کے ساتھ تعصب نہیں برتا جاتا ۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -