راؤ انوار کیخلاف مقدمہ درج

راؤ انوار کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) جعلی پولیس مقابلے کے الزام میں عہدے سے فارغ کئے گئے سینئر پولیس افسر راؤ انوار کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق عہدے سے فارغ کئے گئے سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار سمیت 8 افراد کیخلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقتول نقیب کے والد کی مدعیت میں پولیس افسر کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار کے 8سے 9اہلکار نقیب اللہ کو ساتھ لے کر گئے۔ اٹھائے گئے دیگر ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
راؤ انوار مقدمہ

مزید :

صفحہ اول -