پنجاب یونیورسٹی ، دوسرے روز بھی کشیدگی ، طلبہ کا احتجاج ، دھرنا، پولیس کی شیلنگ ، 250گرفتار

پنجاب یونیورسٹی ، دوسرے روز بھی کشیدگی ، طلبہ کا احتجاج ، دھرنا، پولیس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر، خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی دوسرے روز بھی میدان جنگ بنی رہی ۔ ڈنڈا بردار طلباء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔پولیس اور طلباء کے آمنے سامنے آنے پر حالات کشیدگی میں بدل گئے۔ پولیس نے ہاسٹلززون کو گھیرے میں لیکر250طلباء کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی ختم نہیں کی جا سکی گزشتہ روز بھی پولیس کی موجودگی میں ایک دوسرے پر لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیاجس سے متعدد طلباء زخمی ہو گئے ۔طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس کااستعمال کرنا پڑا۔ طلباء نے کیمپس پل کو بلاک کر کے نعرے بازی کی، جس کے نتیجہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور کیمپس پل، کیمپس روڈ، کینال روڈ اور وحدت روڈ سمیت اردگرد علاقوں میں شہری کئی گھنٹے تک سڑکوں پر پھنسے رہے ۔ پولیس نے یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی گیٹ سیل کرکے ہاسٹلز زون کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وارڈنز کی نشان دہی پر پولیس طلباء کی شناخت ہونے پر گرفتار کرتی رہی آپریشن کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے آپریشن کی خود نگرانی کی آپریشن کے دوران یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر کھار دار تاریں لگا کر داخلی اور خارجی گیٹوں کو سیل کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی

مزید :

صفحہ اول -