امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا نہ اب کرینگے ، خواجہ آصف

امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا نہ اب کرینگے ، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے بات گفتگو میں انکا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جس فورم پر موقع ملتا ہے وہ پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہم ہر فورم پر بھارت کو جواب ضرور دیتے ہیں، ہمیں اپنے دفاع کا پوار حق ہے، امریکا کا دباؤ نہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کرتے وقت قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔پاکستان نے اپنی ایٹمی پالیسی امریکا سے پوچھ کر نہیں بنانی اور نہ ہی ہمیں اْن سے پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔ملک کی جن جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے وہ گومگو کی صورتحال پیدا کر رہی ہیں لیکن ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ نواز شریف نے 4 سال قوم کی جو خدمت کی ہے اس کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کر کے جائیں گے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول