نواز شریف کو مائنس کرنے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوں گے : مسلم لیگ (ن)

نواز شریف کو مائنس کرنے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوں گے : مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے شریف فیملی کیخلاف دائر ضمنی ریفرنسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ اور الزام تو دور ایک شواہد تک نہیں مل سکا،عدالت کی جانب سے نیب کو دی گئی چھ مہینے کی مدت میں ایک ڈیڑھ ماہ رہ گیا ہے ،نیب ریفرنس منہ کے بل گررہے ہیں ،چیئرمین نیب اور مانیٹری جج ضمنی ریفرنسز دائر ہونے سے پہلے میڈیا تک پہنچنے، واجد ضیاء کیخلاف اپنے کزن کو 40ہزار پاؤنڈ کی تحقیقات کیلئے خدمات حاصل کرنے پر ریفرنس لائیں،سیاسی ریفرنس ،ضمنی ریفرنسز کے ذریعے ایک خاص سوچ نواز شریف کو مائنس کرنا چاہتی ہے لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے نیب کے ضمنی ریفرنس کے حوالے سے تاثر دیا جارہا ہے کہ اس میں نئے شواہد ہیں ،حیرانگی اس بات پر ہو رہی ہے کہ ضمنی ریفرنس کی جو تفصیلات عدالت کے ذریعے فریقین تک پہنچنی تھی وہ اس سے پہلے ہی میڈیا کو بھجوا دیں گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب بتائے کہ نیب آرڈیننس کی کونسی شق ریفرنسز کی تشہیر کا اختیار دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اس لئے اس ضمنی ریفرنس کو بھی عبوری ریفرنس کہا جارہا ہے لیکن ہمیں تو پہلے بھی بتا دیا گیا تھا تحقیقات مکمل ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید نے نوٹ لکھا تھا کہ اگر پانامہ ٹرائل خدوخال سے ہٹ گیا تو یہ سیاسی انجینئرنگ تصور ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی سیاسی انجینئرنگ کیا ہوگی کہ جب نیب کی ٹیم تحقیقات کیلئے بیرون ملک جاتی ہے تو اس کی دعوت شیخ رشید احمد کرتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی والوں کے ساتھ شاپنگ کرتی پائی جاتی ہے ،چیئرمین نیب نے اب تک اس معاملے کا نوٹس کیوں نہیں لیا ۔
مسلم لیگ(ن)

مزید :

صفحہ اول -