وفاقی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کیلئے نام فائنل کر لیا،آئی این پی کا دعویٰ

وفاقی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کیلئے نام فائنل کر لیا،آئی این پی کا ...

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلٹی نیب تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے،اصغر حیدر کا نام چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے بھجوائے گئے پینل میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹ بلٹی کی تعیناتی کے معاملہ پر موجود ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے ۔ حکومت نے چیئرمین نیب کی طرف سے 5 ناموں پر مشتمل بھجوائے گئے پینل میں سے ہی پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں وزارت قانون صدر کی منظوری کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی معاملے پر آج سماعت بھی ہو گی ۔

آئی این پی دعویٰ

مزید : صفحہ اول