نیب ریفرنسز ، شریف فیملی کی پیشی، مزید 2گواہوں کے بیانات قلمبند

نیب ریفرنسز ، شریف فیملی کی پیشی، مزید 2گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے،تیسرے گواہ کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ۔عدالت نے تین گواہوں عذیر ریحان، نجی بنک کے ریجنل منیجر آپریشنز غلام مصطفی اور دفتر خارجہ کے آفاق احمدکو طلب کیا تھا تاہم دو گواہوں غلام مصطفی اور عزیر ریحان پر جرح مکمل ہوگئی اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے تاہم تیسرے گواہ دفتر خارجہ کے آفاق احمد کا بیان ریکارڈ نہ ملنے پر قلمبند نہ ہو سکا۔ شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث نے گواہوں پر جرح کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ نیب نے چار مہینے بعد شریف فیملی کیخلاف لندن فلیٹس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے، نیب نے ہمیں سات دن کا وقت نہیں دیا، نیا ریفرنس ہم نے پڑھنا ہے، ہمیں وقت دیا جائے، نیب نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ کیس کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے، اگلی سماعت پر ضمنی ریفرنس کے گواہان کو طلب کر لیتے ہیں۔ شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسوں کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

نیب ریفرنسز

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...