پاکستان 2018ء کیلئے جنیوا میں جی 77گروپ کا سربراہ بن گیا
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان2018ء کے لیے جنیوا میں جی 77گروپ کا سربراہ بن گیا، تنزانیہ کے سفیر جیمز اہلکس سیکیلا کی جگہ یہ نشت پاکستانی سفیر فرخ عامل نے سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سال 2018ء کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اورنمائندہ ملک بن گیا۔ تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی(یو این سی ٹی اے ڈی)کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیرفرخ عامل کے لیے چھوڑدی۔