لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش ، ثالثی کی پیش کش

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش ، ثالثی کی پیش کش

نیویارک(این این آئی)پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے اظہارتشویش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کردی،پاکستان اوربھارت دونوں مذاکرات پر توجہ دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ

مزید : کراچی صفحہ اول