بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے : راجہ فاروق حیدر

بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے : راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد( بیورورپورٹ )وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے تحریک کرے بھارت کی قابض افواج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کر رہا ہے جو صریحاً جنگی جرم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان احمقانہ اور غیر معقول ہے اگر ہندوستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی غلطی کر دی تو ایل اور سی بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے دفاع وطن کے لیے ساری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور انہیں ایساسبق سکھائیں گے کہ ان کی نسلیں جنگ پانی پت کی تاریخ بھول جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعظم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے قتل میں مصروف ہے اسرائیل جس طریقے سے فلسطین میں دہشت گردی کر رہاہے ہندوستان نے وہی طرز عمل مقبوضہ کشمیر میں اپنا رکھا ہے اور بدترین دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ہندوستان اور اسرائیل دونوں اپنی فوجی قوت بڑھا رہے ہیں اور جارحانہ و توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے ہندوستان پر اس وقت انتہا پسندوں کی حکومت ہے جو خطے کے امن سے کھیل رہی ہے برہمن سامراج نے جہاں ہندوستان کے اندر اقلیتوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں وہاں یہ سامراج خطے کی تباہی کا موجب بن رہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوستان کا دماغ اور کانگریس اس کا چہرہ ہے ہندوستان خطے کے اندر برہمن انتہا پسندی ا سب سے بڑا مرکز ہے جس کے باعث دیگر مذاہب میں بھی انتہا پسندانہ رویہ پیدا ہو رہا ہے ہندو انتہا پسندانہ سوچ و فکر کے خلاف دیگر مذاہب کی طرف سے مزاحمت کی جارہی ہے اور خطہ انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہناتھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی دونوں اطراف میں کشمیریوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہاہے ایل او سی کے عوام خواہ انکا تعلق آزادکشمیر سے ہو یا مقبوضہ کشمیر سے وہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ہندوستان لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنا چاہتا ہے تاکہ افواج پاکستان کو دونوں اطراف کے سویلین کی حمایت سے محروم کر دیا جائے لیکن ہندوستان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوستان خطے میں بالادستی کاخواب دیکھ رہا ہے کشمیری ہندوستان کے اس خواب کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور کشمیری عوام خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول