تحریک انصاف کے رہنماؤں میں سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اختلافات پیدا ہوگئے،آئی این پی کا دعویٰ
کراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے اختلافات پیدا ہوگئے،پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلئے مشاورت کررہے ہیں۔
آئی این پی /دعویٰ