ثابت ہو گیا نقیب اللہ کو بے نگاہ مارا گیا ، اہل خانہ کو انصاف ملے گا : ثنا اللہ عباسی

ثابت ہو گیا نقیب اللہ کو بے نگاہ مارا گیا ، اہل خانہ کو انصاف ملے گا : ثنا اللہ ...

کراچی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، کسی کوماورائیعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی ، نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کوانصاف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق نقیب کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی علی ٹاؤن جا پہنچی، جہاں کمیٹی نے مقتول نقیب اللہ کے والد اور رشتہ داروں سے ملاقات کی، ملاقات میں را ؤانوار اور انکی ٹیم کیخلاف نقیب اللہ کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس سے پہلے تحقیقاتی کمیٹی گرینڈ جرگہ پہنچی تھی جہاں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ کسی کوماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، پہلے دن ہی کہا تھا دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوگا، اللہ، میڈیا اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔ثنااللہ عباسی نے کہاکہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی، پولیس میں کسی کوغیرقانونی کام کی اجازت نہیں دینگے۔ثنااللہ عباسی نے جرگے کو یقین دلایا نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کو انصاف ملے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...