وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ( بدھ)طلب کرلیا ہے اجلاس میں گنے کی از سر نو قیمت کا تعین کیا جائیگا واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت ایک سو بیاسی روپے مقرر کی تھی جسے شوگر ملز مالکان نے تسلیم نہیں کیا ، زرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کے مطالبے پر سندھ حکومت گنے کی فی من قیمت ایک سو بیاسی روپے سے کم کرنا چاہتی ہے جسکی بدھ کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کی جائیگی۔ صوبے کے کاشتکار پہلے ہی بڑا نقصان برداشت کر چکے ہیں. کابینہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ترمیمی قانون کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

B

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...