راؤ انوار آصف علی زرداری کے لاڈلے ہیں ،خرم شیر زمان

راؤ انوار آصف علی زرداری کے لاڈلے ہیں ،خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار آصف علی زرداری کے لاڈلے ہیں اور آصف زرداری کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ وہ اس لاڈلے پن کو ختم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نقیب اللہ محسود کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ ہمیں تحقیقاتی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے اور اس سے قبل کہ راؤ انوار فرار ہوں ،فوری طور پر انہیں گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نقیب محسود سمیت تمام ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے جلد سے جلد کمیشن بھی بٹھایا جائے کیونکہ ہمارے شہر میں مسلسل ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔پہلے انتظار ،پھرنقیب اور پتہ نہیں کتنے بے گناہوں کو پولیس نے جعلی مقابلے میں مارا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھاکہ راؤ انوار گنتی پوری کرنے کے لیے جعلی مقابلے کرتے تھے ۔تحریک انصاف پہلے بھی عوامی مسائل اسمبلی میں اُٹھا چکی ہے اور آگے بھی اُٹھاتی رہے گی۔خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ جن افراد کو اٹھایاجائے، ان کے ورثا کو بتایا جائے اورنقیب اللہ کے کیس کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے۔

Back

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...