پاکستان کا بل حملے میں ملوث دہشتگرد وں کو گرفتار کرے ، وائٹ ہاؤس کا نیا مطالبہ

پاکستان کا بل حملے میں ملوث دہشتگرد وں کو گرفتار کرے ، وائٹ ہاؤس کا نیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان سے نیا مطا لبہ کیا ہے کہ پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری گرفتار کرے۔ طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہا ؤ س کی پریس سکریٹری، سارا سینڈرز نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماوں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کرے ۔ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔ادھر کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے بعد، افغان حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حملے میں طالبان کا دھڑا، حقانی نیٹ ورک ملوث ہے؛ جس کے مبینہ طور پر پاکستانی حدود میں ٹھکانے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ہوٹل پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔
وائٹ ہاؤس