وزیراعلیٰ کا محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سے اظہار تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران کے والد کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اﷲتعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری بہرہ مندنے بھی مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دُعا کی ۔