تیمر گرہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کونسل اراکین سراپا احتجاج

تیمر گرہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کونسل اراکین ...

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے خلا ف ضلع کونسل کے اراکین سراپا احتجاج بن گئے ،اجلاس سے واک آوٹ ، ارکان نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا، دوسرے روزکونسل کا اجلاس زیر صدارت کنوینر عبدالرشید کونسل ہال بلا مبٹ میں ہوا ،اراکین کونسل شاد نواز خان ، محمد واصل خان،عالمزیب ایڈو کیٹ ،مولانا محمد عمران الجندولی ،ملک محمد زیب ،نواب زادہ ،ملک برکت خان ،آصف عزیز، انجنیر مختیار خان , قیصر خان ، ملک برکت خان ، فضل قادر ، تازہ خان و دیگر نے ایجنڈے پراظہا رخیال کر تے ہوئے محکمہ واپڈ ا اور محکمہ جنگلات کی کار کردگی کو آڑے ہاتھوں لیا ،اراکین کونسل کا کہنا تھا کہ واپڈ ا سفید ہاتھی بن چکاہے ،اوربلنگ اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ کی و جہ سے لوگ د وہری اذیت سے دوچار ہیں ،ذمہ داران اس حوالے سے نوٹس لے ، بعض کونسل اراکان نے گزشتہ برس بلیٹن ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں ایک کروڑ پودہ جات کاشت کے دعوی کو مضحکمہ خیز قرار دیتے ہو ئے مہم میں مبینہ طور پر بے قاعد گیوں کا الزام لگایا اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ،اراکین کا کہنا تھا ضلع بھرمیں تمام پودے پسند و نا پسند کی بنیاد پر انتہا ئی کم محدود تعداد میں تقسیم کئے گئے اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائے ،اجلاس میں زینب ،عاصمہ اور نقیب قتل کیسز کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا د ینے اور کرش پلانٹس پر پابندی کے حالیہ فیصلہ کو واپس لینے کے مطالبات کئے گئے

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...