شمس الرحمن عرف شمشوری انتقال کرگئے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ فارسٹر شمس الرحمن عرف شمشوری انتقال کرگئے،مرحوم کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد کوزہ الپوری میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، صحافی ، وکلاء ، اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم عرفان علی ، اسرارعلی ،سلمان علی کے والد جبکہ روزی رحمان،جہان داد ،فضل رحمان کے بھائی تھے۔