ہنگو میں نمایاں کارکردگی پر پولیس افیسرز واہلکاروں کو انعامات

ہنگو میں نمایاں کارکردگی پر پولیس افیسرز واہلکاروں کو انعامات

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی جانب سے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران واہلکاروں کوانعامات تقسیم۔اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران پرزوردیا کہ وہ استحکام امن اورمجرمانہ سرگرمیوں کی انسدادکیلئے اپنی توانائیاں بروئے لائیں۔قانون کی بالادستی اورعوام کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض منصبی دیانت داری اورجانفشانی سے انجام دیکرپیشہ ورانہ کارکردگی میں مزیدنکھارپیداکریں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنے اس عزم کا اظھارکیا کہ پولیس فورس میں جزاوسزاکے عمل کوانکے اصل روح کے مطابق عملی جامعہ پہنانے کیلئے کوئی کسرباقی نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ اورامن عامہ کی مجموعی صورتحال کوبرقراررکھنے اورمجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے برسرپیکارپولیس فورس کے افسران وجوانوں کوبہترپیشہ ورانہ کارکردگی پرنقدانعامات اورتعریفی اسنادسے نوازکران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے گی۔جبکہ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گااورانکی حوصلہ شکنی کیلئے محکمانہ کاروائی کی بنیادپرکسی بھی اقدام سے گریزنہیں کیاجائے گا۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی میں مجموعی طورپربہترین کارکردگی دکھانے والے گیارہ پولیس افسران واہلکاروں میں نقدانعامات وتعریفی اسنادتقسیم کئے جن میں ڈی ایس پی ٹل شوکت علیشاہ،ایس ایچ اودوابہ امیرزمان خان،ایس ائی شمیم خان،ایس ائی مخیب اللہ خان،کنسٹیبل شاہین شاہ،شعبان علی،عبدالرحمن،قمرعباس،جاویدالرحمن،اقبال حسین،عامرحیات،ہمایوں اشرف،محمداظہر،محمداکبر،شاہ نوراورایچ سی سرورعباس شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...