بونیر ،اسلام یوتھ کنونشن سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے

بونیر ،اسلام یوتھ کنونشن سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی صدر ابراہیم افغان نے کابینہ کے جنر ل سیکرٹری محمد خسین اور سیکرٹری اطلاعات محمد یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کو مغرب کے منفی پروپیگنڈا کو مات دینے کے لئے صوبائی سطح پر بہت بڑے پیغام اسلام یو تھ کنونشن کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان شریک ہوں گے ۔اور اس عظیم الشان یو تھ کنونشن سے جمیعت طلباء اسلام کے مرکزی اور صوبائی قائیدین کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے ملک میں بچوں کے خلاف جنسی تشد د کے واقعات اور جگہ جگہ نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زینب اور اسماء سمیت نقیب اللہ محسود کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں نصاب میں تبدیلی اور جنسی تعلیم شامل کرنے کی مغربی سازش کو بے نقاب کرنے اور مملکت پاکستان کی اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کی عظم کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ 28 فروری کو پشاور میں عظیم الشان یو تھ کنونشن میں بونیر سے 200 گاڑیوں کا قافلہ لیکر نکلیں گے اور ہر ضلع سے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کنونشن میں شرکت کرے گی ۔جس سے یہ بات ثابت ہو گی کہ مغرب کا ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلے گا ۔نوجوانوں کو مغربی تہذیب میں رنگنے اور بے راہ روی کا شکار کرنے والے مغربی قوتوں اور انکے الہ کاروں کو شکست دیں گے ۔اور اس کنونشن میں نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر ابیاری کرکے اسلامی ملک پاکستان میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی راہ متعین کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر