رستم میں ریسکیو 1122 ،عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار

رستم میں ریسکیو 1122 ،عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار

رستم (نمائندہ پاکستان) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر اسد علی خان کی قیادت میں ریسکیوادارہ دن رات عوام کو بہترین اور بر وقت سہولیات فراہم کر رہا ہے جس کے باعث ریسکیو1122کے اہلکاروں کو فرشتے مانا جاتا ہے کیونکہ ریسکیواہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوام کی خدمت کرتے ہیں ۔ جبکہ مردان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی سربراہی میں ریسکیو1122کی کارکردگی اور بھی بہترین ہوئی ہے،ریسکیو مردان کے میڈیا انچارج شہزاد یوسفزئی نے بتایا کہ گزشتہ روزمردان اور تحصیل رستم ریسکیو 1122کے ضلعی ہیڈکورٹر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے رپور ٹ جاری کی جس میں شروعات سے لیکر اب تک 76ہزار 3سو 53 ایمرجنسی واقعات میں نہ صرف متاثرین کی جانیں بچائی ہے بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں زخمی اور جان بحق افراد کے پاس موجود نقد پیسے اور قیمتی اشیاء کی بھی امانت دار رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اب تک مردان میں 1251آگ لگنے کے واقعات رونماء ہوئے جس میں کروڑوں روپے مالیت کے املاک کو بھی بچایا گیا ایمرجنسی واقعات میں جہاں متاثرہ افراد بے ہوشی کی حالت میں اپنے آپ سے بے خبر ہوتے ہیں ریسکیو1122نہ صرف ان کی جانوں کو بچانے کی کوشش کرتی ہے بلکہ ان کے پاس موجود قیمتی اشیاء نقد رقم کو بھی سنبھال کر امانت کے طور پر رکھتی ہے اور بعد ازاں ان کے لواحقین کو لوٹا دیتی ہیں اب تک مختلف حادثات میں ریسکیو1122مردان نے لاکھوں روپے نقد رقم ،ضروری کاغزات ،موبائل فونز،زیورات امانت کے طور پر سنبھال کے ایمرجنسیوں میں متاثرہ افراد کے لواحقین کو لوٹائیں ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر کمال شاہ نے دیانت داری اور امانت داری پر ریسکیواہلکاروں کو خراج تخسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر