پاکستان میں یمن کے سفیر کا انجینئرنگ یونیورسٹی کا دورہ

پاکستان میں یمن کے سفیر کا انجینئرنگ یونیورسٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشابی نے گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انکے ساتھ مشیر تعلیم یوسف الماس بھی موجود تھے۔ انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینئر حکام کیساتھ ملاقات کی۔ وفد نے ڈگری پروگراموں اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں یمنی طلباء کے داخلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصباح اللہ ، ڈائریکٹر ایڈمیشن یو ای ٹی پشاور بھی موجود تھے جنہوں یمنی سفیر کو یمنی طلباء کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سفیر محمد مطہر الاشابی ، یمنی سفیر نے وائس چانسلر انجینئرنگ کا انکو مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید یمنی طلباء کو انجینئرنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے یمنی سفیر کو یونیورسٹی شیلڈ پیش کیا۔یمنی سفیر نے انجینئرنگ یونیورسٹی میں موجود یمنی طلباء سے ملاقات بھی کی۔

B