تیمرگرہ ،عسکریت پسندی کے دوران تباہ ،85 سکولز دوبارہ فعال

تیمرگرہ ،عسکریت پسندی کے دوران تباہ ،85 سکولز دوبارہ فعال

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )لویر دیر میدان میں عسکریت پسندی کے دوران تباہ شدہ85اسکولوں کو دوبارہ تعمیر اور فعال کیا گیا ہے لویر دیر میں عوامی تعاون سے مثالی آمن قایم ہے جس دھرتی پر شہداء کے خون بہے اس پرکوئی بھی قبضہ نہیں کرسکتا ہے علا قہ میدان میں فی الحال فوج موجود رہے گی ا ن خیا لات کا اظہا ر میدان بٹالین پاک آرمی کے لفٹیننینٹ کرنل عمرراشید چوہدری نے دیر یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید امجد علی شاہ کی قیادت میں صحافیوں کی اعزاز میں دی جانیوالی پارٹی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر قاسم بھی موجود تھے لفٹنٹ کرنل راشد چو ہدری نے کہا کہ پاکستا ن انشاء اللہ قایم رہنے کے لئے معرض وجود میں لایا گیا ہے دنیا کی کوئی طا قت پاکستان کو میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتاہے اور جس دھرتی پر شہداء کی خون بہے اس پر کوئی غا صبانہ قبضہ نہیں کرسکتاہے اور شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگا انھوں نے کہا کہ لویر دیر میں عوام کی تعاون سے مثالی آمن قایم کیا گیا ہے اور علاقہ میدان میں عسکریت پسندی کے دوران تباہ شدہ 88سرکاری اسکولوں میں سے 85اسکول دوبارہ تعمیر اور فعال کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں ، جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث علاقہ میدان اور لویر دیر میں جنگلات کی کٹائی ، اور کرش پلا نٹوں پر پابندی عائد کی گئی ہے پا ک فوج مقامی پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑی کرنے کے لئے انہیں تربیت دیں رہی ہیں انھوں نے کہا کہ پاک فوج ایندہ عام انتخا بات میں عوام کو بھر پور فول فروف سیکورٹی فراہم کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...