شبقدر ،پرنسپل کو قتل کرنیوالے طالبعلم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شبقدر ،پرنسپل کو قتل کرنیوالے طالبعلم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر گزشتہ روز نجی کالج کے پرنسپل کو قتل کرنے والے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کو عدالت نے مقامی پولیس کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا سکول سے تین دن چھٹیاں کرنے پر پرنسپل مجھ سے ناراض تھا جس پر پرنسپل مجھے بار بار تنگ کر رہا تھا جس پر میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور میں نے یہ حرکت کر لی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کی بیان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شبقدر بازار میں مٹہ روڈ پر واقع اسلامیہ کالج کے سیکنڈ ائر کے طالب علم جنہوں نے اپنے ہی کالج کے پرنسپل کو قتل کر دیا تھا جس کو مقامی پولیس نے موقع پر گرفتار کیا تھا ملزم فہیم شاہ کو آج مقامی پولیس نے سخت سیکیورٹی میں جو ڈیشل مجسٹریٹ عطاء اللہ جان کی عدالت میں پیش کیاجس کو مزید تفتیش کے لئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر شبقدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر عارف خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کوتفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کہا ہے کہ میں نے کالج سے تین دن کی چھٹیاں کی تھی جس پر پرنسپل مجھ سے ناراض تھا اور بار بار تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور میں نے ایسی حرکت کی انہوں نے کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس دوران جو بھی معلومات آئے گی ان کو منظر عام پر لایا جائے گا دوسری جانب مقتول پرنسپل حافظ سریر احمد کی وفات پر پورا علاقہ سوگوار ہے اور شبقدر کے تمام نجی کالجوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کالجوں کو بند کیا ہے مقتول پرنسپل کے کالج کے مالک ہدایت خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پرنسپل ایک مذہبی شخصیت کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ انہوں نے حقیقی معنوں میں باپ بن کر اپنے شاگردوں کو علم کی نور سے منور کرتے رہے اور جمیعت علمائے اسلام کے رکن اور اپنے گاوں میں تحفظ ختم نبوت کا عہدیدار تھا اکثر مذہبی تقریبات میں شریک ہوتا تھا جبکہ طلباء اور علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول حافظ سریر احمد کالج کے چھٹیوں میں نادار طلباء کو مفت ٹیوش پڑھاتے اور شام کو مقامی مسجد میں بچوں کو قرآن کا درس دیتے تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...