نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف پی ٹی آئی ورکرز ایف آرپشاور کا احتجاجی مظاہرہ

نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف پی ٹی آئی ورکرز ایف آرپشاور کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(پ ر) پی ٹی آئی ورکرز ایف آر پشاور نے نقیب اللہ محسود شہید کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کیلئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیا جائے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جائے جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہو نقیب اللہ محسود کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ،تمام بے گناہ قبائلی عوام کا قتل عام بند کیا جائے ،مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے سینئر ورکر قیصر خان اور غلام حسین کررہے تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر