ہنگو میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5اغوا ء کاروں سمیت 9جرائم پیشہ گرفتار

ہنگو میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5اغوا ء کاروں سمیت 9جرائم پیشہ گرفتار

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ 5اغواکاروں اور ڈسٹرکٹ لیوی اہلکار سمیت 9جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ اغواء کاروں سے دو گاڑیاں اور مال مویشی برآمد۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ۔پائیدار امن کوہر صورت یقینی بنائیں گے۔ امن وامان کی فضاء میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایس ایچ او شاہ دوران کا تھانہ سٹی میں میڈیا کو کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران نے پولیس کاروائیوں میں گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہنگو آصف گوہر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی عمر حیات کی قیادت میں تھانہ سٹی کے حدود میں واقع مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 5اغواکاروں اور ایک سرکاری ملازم ڈسٹرکٹ لیوی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اغواء کاروں کے قبضے سے فلائینگ کوچ ،موٹر کار اور چوری شدہ مال مویشی جبکہ لیوی اہلکار منشیات فروش سے ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے دو عد دبندوق ،،دو کلاشکوف، دو عدد پستول اور درجنوں مختلف بورکے کارتوس قبضے لے لی گئیں۔ ایس ایچ او شاہ دوران نے کہا کہ مذکورہ اغوا کاروں اور دیگر ملزمان چوری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو آصف گوہر کی ہدایت پرشہر اور ملحقہ علاقاجات میں پولیس کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک حد تک جرائم کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ پائیدار ار امن بھی قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضا میں خلل ڈالنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے اور ایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے مکمل خاتمے میں علماء کرام اور علاقہ عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون نا گزیر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر