تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث

تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس زیر صدارت کنوینیر حاجی اعظم خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، تحصیل اپوزیشن لیڈر عامر سہیل خان ، ممبر ان کونسل احسان اﷲ ، حمید خان خٹک ، گورجندر سنگھ ، سبز علی خان ، راشد حسن ، حاجی افتخار خان ، قاضی رشید احمد ، وکیل خان اور محمد ارشاد خان مہمند سمیت خواتین ممبران اورٹی ایم او آنیس الرحمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں ، ٹی ایم اے میں بھرتیوں ،درگئی ہسپتال میں سہولیات کے فراہمی ، دستکاری سنٹرز اور کمیٹیوں کے کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ کسی بھی ممبر کونسل کے ترقیاتی فنڈز سے مکمل ہونے والے اسکیم کے لئے متعلقہ ممبر سے این او سی لینا ضروری ہے اور این او سی نہ لینے پر ایکشن لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں تمام ممبران سے اسکیمیں طلب کئے جائینگے ۔ اس موقع پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے ممبر کونسل محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے لیکن میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے حق پر کبھی خاموشی نہیں آپناؤنگا ۔ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عامر سہیل خان ، حاجی افتخار خان اور سبزعلی خان نے ترقیاتی فنڈز کے تقسیم ، طریقہ کار ،ہینڈز پمپس ، دستکاری سنٹرز ،درگئی قصاب خانہ ،سخاکوٹ اور درگئی کے بازاروں میں سٹریٹ لائٹس پر بحث کی ۔ اقلیتی ممبر گورجندر سنگھ نے کہا کہ کونسل میں اقلیتی ممبر کیساتھ امتیازی سلوک اور سرکاری نوکریوں و ترقیاتی فنڈز میں نظر انداز نہ کیا جائے جس پر تحصیل ناظم نے انہیں یقین دلایا کہ بجٹ میں اقلیتی برادری کے لئے فنڈز مختص کئے جائینگے جبکہ نوکریوں میں بھی انہیں حصہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام ممبران محترم ہیں لیکن ہم بھی صوبائی حکومت کے پالیسیوں کے مطابق کونسل چلانے کے پابند ہیں ۔ ڈمپنگ گراؤنڈ ، قصاب خانہ ، کار پارکنگ اور دستکاری سنٹرز کے لئے کمیٹیاں بنائے گئے ہیں جن کے رپورٹ کے روشنی میں فیصلے کئے جائینگے ۔تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کو صوبے کے بہترین ٹی ایم ایز میں شامل کیا گیا جنہیں خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائیگا جوکہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں تحصیل درگئی کے عوام اور تحصیل کونسل کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور ہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کر رہاہوں۔ اس موقع پرٹی ایم او آنیس الرحمان نے کہا کہ تحصیل کونسل درگئی کے سیکرٹری طاہر گل کے پروموشن کے لئے بنائے گئے کمیٹی کے فیصلے پر سفارشات بھیجیں جائینگے جبکہ کونسل نے پروموشن کی منظوری دی ۔ دریں آثناء تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹونے درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں روزانہ کے بنیاد پر صفائی اور گندگی ،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ گاڑی فراہم کرنے کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان ، تاجر برادری کے صدر اسفندیار خان ، سیف اﷲ شہاب اور دیگر عہدیدار و عمائدین علاقہ بھی موجود تھیں ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ تحصیل درگئی کے لئے صوبائی حکومت سے 4کروڑ روپے منظورکرائے ہیں جبکہ صوبے کے 86ٹی ایم ایز میں ٹی ایم اے درگئی کا تیسرا پوزیشن حاصل کرنے بھی ہمارے کارکردگی کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کسی قسم کے کوتاہی کا مظاہرہ برداشت نہیں کرینگے ۔