تیمرگرہ ،ٹیچر گرینڈ الائنس دیر پائیں کا اجلاس

تیمرگرہ ،ٹیچر گرینڈ الائنس دیر پائیں کا اجلاس

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )ٹایم اسکیل نہ ملنے کے خلاف صوبہ بھر کے تمام پریس کلبوں کے سامنے اساتذہ احتجاجی مظاہرے کرینگے اس حوالے سے ٹیچرز گرینڈ الا ئینس دیر پائین کا ایک اجلاس ز یر صدارت سید محمد شاہ باچہ گور نمنٹ ہائی اسکول تیمرگرہ میں منعقد ہوا جس میں تنطیم اساتزہ کے صدر شفیق الر حمان ، سکول افسر کے صدر ہما یون خان ، ملگری استاذان کے صدر وزیر محمد، اپٹا کے چئیر مین سراج الدین، وحدت اساتذہ کے صدر شاہد محمود، صدیق آحمد، عبدلحمیدجان ، اکرام اللہ اور ایس ای ٹی کے صدر یوسف خان نے شرکت کی اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے سید محمد شاہ باچہ نے کہا کہ جب تک صوبائی حکومت اساتذہ کو ٹایم اسکیل اور ون سٹپ اپگریدیشن کا اعلان نہیں کرتی تو اساتذہ کا احتجاج جاری رہے گا انھوں نے کہا اس حوالے سے کل 25جنوری سے صوبہ بھر میں اسا تذہ ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے اور دس فروری کو بنی گالہ میں عمران خان کے رہا یش گا ہ کے سامنے ہزاروں اسا تذہ دھرنا دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر