شبقدر ،(ن) لیگ پی کے 22 کی کابینہ تشکیل

شبقدر ،(ن) لیگ پی کے 22 کی کابینہ تشکیل

شبقدر(نامہ نگار) شبقدر مسلم لیگ (ن) کا کابینہ تشکیل دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شبقدر کے علاقہ شاہد باغ کانگڑہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اجلاس زیر صدارت میاں شاہد کانگڑہ ہوا۔ اجلاس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں شبقدر PK-22کے لئے نیا کابینہ تشکیل دیا گیا ۔ اس نئے کابینہ میں صدر میاں شاہد کانگڑہ ، جنرل سیکرٹری نور احمد مہمند ، سینئر نائب صدر بلال خان، سینئر نائب صدر دوم ملک خوشدل خان ، نائب صدر شاہ جی مٹہ ، نائب صدر دوم خالق شاہ، جوائنٹ سیکر ٹری میاں جہانزیب ، ڈپٹی جوائنٹ سکرٹری ہدایت خان ، پریس سکرٹری میاں افتاب قادراور یوتھ صدر عدنان خان جبکہ اسامہ مہمند کو سوشل میڈیا انچارج مقرر کردیا گیا۔اس موقع پر صدر میاں شاہد کانگڑہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے مسلم لیگ نے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہ؛ے۔ انہوں نے کہ کہ شبقدر کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے میرے ساتھ وعدے کئے ہیں علاقے کے عوام کو ٹرانسفر مرز اور گیس کی فراہمی جلد کی جائیگی ۔

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر